لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں سماعت کرے گا۔خیال رہے گزشتہ روز مریم نواز نے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کےلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ بے بنیاد ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مریم نواز نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق تین بار منتخب ہونیوالے وزیراعظم کی بیٹی ہوں اور میرا خاندان سیاسی تاریخ کا حامل ہے، نیب قانون کا غلط استعمال کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ رہائی کی درخواست کے حتمی فیصلے تک عبوری ضمانت منظور کی جائے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2nZ9xwZ
0 comments: