
قصور کی تحصیل چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران چار بچوں کو اغوا کیا گیا جن میں سے تین بچوں فیضان، علی حسنین اور سلمان کی لاشیں جھاڑیوں سے ملی تھیں جبکہ 12 سالہ عمران اب بھی لاپتہ ہے۔ شاہد آفریدی نے سندھ اور پنجاب کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ کی ریاست کو چلانے کا وقت آپہنچا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”اب مدینہ کی ریاست کو چلانے کا وقت آپہنچا ہے۔ جو سندھ اور پنجاب میں ہورہا ہے، اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ کیا پنجاب میں آپ کی ٹیم میں بہتر، تجربہ کار بندہ نہیں؟مدینہ کی ریاست میں زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جاتی، وقت آگیا ہے کہ ہمیں بھی یہی کرنا ہو گا۔“
اب @ImranKhanPTIمدینہ کی ریاست کو چلانے کا وقت آپہنچا ہے۔ جو سندھ اور پنجاب میں ہورہا ہے، اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ کیا پنجاب میں آپکی ٹیم میں بہتر، تجربہ کار بندہ نہیں؟مدینہ کی ریاست میں زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جاتی، وقت آگیا ہے کہ ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا#Kasur
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 18, 2019
واضح رہے کہ گزشتہ سال قصور میں ہی کم سن بچی زینب کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا گیا تھا، واقعے کے خلاف شہر بھر میں شدید احتجاج کیا گیا تھا جب کہ چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے بھی واقعے کا نوٹس لیا گیا، پولیس نے زینب کے قتل کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NlTBAn
0 comments: