Wednesday, September 18, 2019

چونیاں میں تین معصوم بچوں کا قتل: وزیراعلیٰ پنجاب نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قصور میں تین معصوم بچوں کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے
زینب قتل کیس کے بعد قصور میں تین معصوم بچوں کے قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔ دو روز قبل اغوا ہونے والے بچے فیضان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔

چونیاں ایڈیشنل آئی جی نے تفتیش مکمل کر کے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے اور دو روز قبل اغوا ہونے والے بچے فیضان کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ فیضان کی لاش قریبی کھنڈرات سے ملی تھی جس کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ نماز جنازہ میں مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہریوں نے پولیس کے خلاف احتجاج بھی کیا اور پولیس مردہ باد کی نعرے بازی کرتے رہے۔

چونیاں ایڈیشنل آئی جی ، آر پی او اور ڈی پی او قصور بچوں کے اہلِ خانہ کے پاس پہنچے۔ فیضان اور دیگر مقتول کے سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور تفتیش مکمل کر کے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا اعلان کیا۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے رپورٹ جلد حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقتول بچوں کے والدین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے- وزیراعلیٰ نے بچوں کے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کا جلد سراغ لگا نے کا حکم دیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LZ1s3H

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times