Wednesday, September 11, 2019

پاکستان کا کربلا کی بھگدڑ میں شہیدوں کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کربلا کی بھگدڑ میں پاکستانی زائرین محفوظ رہے
دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کربلا کی بھگدڑ میں پاکستانی زائرین محفوظ رہے۔

ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کربلا میں پاکستانی سفارتخانے کا کیمپ آفس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

عراق کے شہر کربلا میں پل گرنے سے بھگدڑ میچ گئی جس سے تیس سے زائد افراد شہید اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

عراقی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کربلا میں عاشورہ کےجلوس کے لیے بنائے گئے راستے کا ایک حصہ گرنے سے بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا ، جس کے نتیجے میں اکتیس افراد شہید اور سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HZXuXf

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times