
دنیا کے بلند ترین مقام پر ہونے والی میراتھن کا میلہ سج گیا۔ پاکستان سمیت سترہ ممالک کے ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں،انتالیس غیر ملکیوں سمیت ایک سو چون ایتھلیٹس دنیا کے بلند ترین مقام پر ہونے والی میراتھن میں دوڑیں گے۔
ترجمان پاک فضائیہ سوست کے مقام پر ہونے والی یہ ریس تین کیٹیگریز پر مشتمل ہے ،جس میں پچاس کلومیٹر الٹرا میراتھن، بیالیس کلومیٹر میراتھن اور اکیس کلومیٹر ہاف میراتھن شامل ہے،ریس کا اہتمام پاک فضائیہ اور ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ائیر مارشل عاصم ظہیر افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NrG3TP
0 comments: