
سکھر کی احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت کی۔ خورشید شاہ کے وکیل مکیش کمار نے موقف اپنایا کہ خورشید شاہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کشمیر اور دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے خورشید شاہ کو گرفتار کیا گیا، نیب نے ان کے خلاف 2014 میں بھی انہی الزامات کے تحت انکوائری کی تھی، ہائی کورٹ کے حکم پر 2014 میں نیب نے ہی خورشید شاہ کے خلاف کیس ختم کیا تھا۔
وکیل نیب نے موقف اختیار کیا خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں انکوائری شروع کی ہے، خورشید شاہ انکوائری میں نیب سے تعاون نہیں کر رہے، نیب سے تعاون نہ کرنے پر خورشید شاہ کو گرفتار کیا گیا، خورشید شاہ کو لیٹر لکھے گئے مگر عدم تعاون رہا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LHqxBi
0 comments: