Friday, September 13, 2019

مکوں کی برسات میں محمد وسیم نے سب کو پیچھے چھوڑدیا

پاکستانی باکسر محمد وسیم
پاکستانی باکسر محمد وسیم نے پہلے ہی راﺅنڈ میں فلپائنی حریف کو ناک آﺅٹ کرکے پروفیشنل باﺅٹ جیت لی۔

محمد وسیم اور فلپائنی باکسر کورنارڈو تانامور کے مابین پروفیشنل باﺅٹ سیزرز پیلس دبئی میں ہوئی۔ فائٹ کے آغاز سے ہی پاکستانی باکسر نے اپنے حریف پر مکوں کی ایسی برسات کی کہ وہ دوسرے راﺅنڈ تک بھی نہ پہنچ پایا اور ناک آﺅٹ ہوگیا۔

کوئٹہ میں پیدا ہونے والے محمد وسیم کے باکسنگ کیریئر کا یہ 10 واں مقابلہ تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں صرف ایک مقابلے میں شکست کھائی ہے جبکہ 9 میں فاتح رہے ہیں۔ محمد وسیم نے شاندار فتح مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نام کردی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31j3kec

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times