Sunday, September 29, 2019

راہول گاندھی نے مودی کا بھیانک چہرہ بے نقاب کردیا

کانگریس کے مرکزی رہنماء راہول گاندھی
کانگریس کے مرکزی رہنماء راہول گاندھی نے مودی کا بھیانک چہرہ بے نقاب کرتن ہوئے کہا کہ مودی نے بھارت کو تقسیم کردیا ہے،مودی سرکار کشمیر میں نسل پرستی کو ہوا دے رہی ہے،لوگوں کو مذہبی اور سیاسی حقوق دینا ہوں گے۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ بھارت میں سب کو مذہبی اور سیاسی حقوق دینا ہوں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا آج اسلام آباد ایئرپورٹ کارکنان نے زبردست استقبال کیا۔ اس دوران ائرپورٹ کی فضائیں ’’کون بچائے گا پاکستان، عمران خان عمران خان‘‘، ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے نعروں سے گونجتی رہیں۔

خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان، سندھ کے گورنر عمران اسماعیل، وفاقی و صوبائی وزراء، اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی بڑی تعداد بھی ان کے استقبال کے لئے موجود تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے استقبال کے لئے آنے والے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی قوم کے شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں جو کہ اس وقت مشکل وقت میں ہیں، ان کا کیس بھرپور انداز میں پیش کرنے کے لئے کامیابی کی دعائیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ خاص طور پر اپنی اہلیہ بشریٰ بیگم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ان کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دنیا ان کے ساتھ کھڑی ہو نہ ہو پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

ان کے اوپر جو ظلم ہو رہا ہے، ہم ان کے ساتھ اللہ کی خوشنودی اور رضا کے لئے کھڑے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ 80لاکھ کشمیریوں کو ہندوستان کی فوجوں نے کرفیوں میں بند کر کے رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ قوم کو ایک چیز سمجھنا چاہتے ہیں کہ جوجدوجہد ہوتی ہے اس میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں، اچھا اور برا وقت آتا جاتا ہے، تاہم برے وقت میں آپ نے مایوس نہیں ہونا، کشمیر کے لوگ پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ آپ ان کے ساتھ کھڑے ہیں وہ اس جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وہ انشاء اللہ کامیاب ہونگے اور انہیں آزادی ملے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2oow0Uk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times