
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ طالبان کو اس سے پہلے اتنا شدید نشانہ نہیں بنایا گیا ہوگا جتنا اب بنایا جارہا ہے۔ طالبان کی جانب سے 12 لوگوں کو مارنا ، جن میں ایک عظیم امریکی شہری بھی شامل تھا، اچھا آئیڈیا نہیں تھا۔
The Taliban has never been hit harder than it is being hit right now. Killing 12 people, including one great American soldier, was not a good idea. There are much better ways to set up a negotiation. The Taliban knows they made a big mistake, and they have no idea how to recover!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 14, 2019
امریکی صدر نے کہا کہ مذاکرات کی بحالی کیلئے بہت سے بہترین راستے موجود ہیں، طالبان جانتے ہیں کہ انہوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے اور انہیں اس بات کا کوئی اندازہ نہیں ہے کہ اس غلطی کو درست کیسے کرنا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کو ختم کرتے ہوئے انہیں مردہ قرار دے دیا تھا۔ مذاکرات ختم ہونے کے بعد طالبان نے علاقائی روابط میں تیزی لانا شروع کردی ہے اور پہلے مرحلے میں روسی قیادت سے ماسکو میں ملاقات کی ہے۔ ایک سینئر طالبان رہنما کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں چین، ایران اور وسط ایشیائی ریاستوں کی قیادت سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2AiOxUL
0 comments: