
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا فضل الرحمان کی بجائے بلاول کو استعفیٰ دوں گا، سب کو پتا ہے بلاول کو استعفیٰ کیوں دینا چاہتا ہوں، خود کہتا ہوں ایک سیٹ کا لیڈر ہوں جو سب پر بھاری ہے، فضل الرحمان مدرسوں کو نہ بہکائیں، وہ باز نہ آئے تو خود مدرسوں میں جاوں گا۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون بنے گا تو ریلوے نظام بہتر ہو جائے گا، ریلوے میں 18گھنٹے کام کرتا ہوں، بارشوں کی وجہ سے ٹریک کو نقصان پہنچا، 4 روز خود ٹریک پر رہا، کسی وزیر نے اتنے روز ٹریک پر نہیں گزارے، لاہور میں 2 نئی واشنگ لائنز بنائیں گے، ریلوے میں حادثات گزشتہ سالوں کی نسبت کم ہیں، پٹڑی اور سگنل سسٹم پرانا ہے، اس سے زیادہ میں نہیں کرسکتا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Kcovby
0 comments: