Saturday, August 3, 2019

موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا

موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا
مون سون بارشوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کرلیا، کئی علاقوں میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے دیگر علاقوں میں بھی مزید بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی۔

ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور جڑواں شہروں میں آسمان پر بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے۔ پشاور اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش سے گرمی کی چھٹی ہو گئی۔ بنوں اور شمالی وزیرستان میں بھی تیز بارش سے موسم سہانا ہو گیا۔ اٹک میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

میانوالی میں بھی بادل کھل کر برسے تو شہریوں نے سکھ کا سانس لیا مگر بارش ہوتے ہی بجلی غائب ہو گئی۔ جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی میں ملیر، ڈرگ روڈ، کورنگی سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ جس سے درجہ حرارت کم ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ پر مزید بادل برسنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ،اسلام آباد ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، گوجرانوالہ، لاہور، ڈی جی خان، ژوب، قلات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2T71olB

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times