Thursday, August 8, 2019

چین کی بھارت کو بڑی دھمکی

بھارت کو چین نے سخت الفاظ میں متنبہ کیا
بھارت کو چین نے سخت الفاظ میں متنبہ کیا کہ چینی موبائل کمپنی ہواوے کے کام میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے ورنہ چین میں بھارتی کمپنیوں کو کام کرنے سے روکا جائے گا۔

زائع کے مطابق چین نے بھارت کو موبائل کمپنی ہواوے کے کام کرنے سے روکنے پر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہواوے کو بھارت میں کاروبار کرنے سے روکا گیا تو چین میں بھارتی کمپنیوں کو بند کردیا جائے گا اور اس کے اثرات دونوں ممالک کے درمیان معاشی معاہدوں پر بھی پڑیں گے۔

موبائل اور انٹرنیٹ کی ہائی فریکوئنسی اور تیز ترین رفتار رکھنے والی ’فائیو جی‘ ٹیکنالوجی کو دنیا بھر میں سب سے پہلے استعمال کرنے والا ملک جنوبی کوریا ہے اور اب بھارت بھی اس ٹیکنالوجی کے لیے پر تول رہا ہے۔

بھارت میں فائیو جی سیلولر نیٹ ورک شروع ہونے والی ہے جس کے لیے بھارت نے کئی مقامی و غیر مقامی کمپنیوں کو پلیٹ فارم مہیا کیا ہے تاہم ابھی تک بھارت نے چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کو نہ صرف مدعو نہیں کیا بلکہ ہواوے کی پیشکش کا جواب بھی نہیں دیا جا رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Yy4fKb

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times