Monday, July 22, 2019

وزیراعظم کی امریکی سرماریہ کاروں کو پاکستان میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

وزیراعظم کی امریکی سرماریہ کاروں کو پاکستان میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان امریکی سرماریہ کاروں کو پاکستان میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی بزنس ایگزیکٹو کے وفد نے ملاقات کی۔ پاکستانی سفارت خانے میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے بزنس ایگزیکٹو کے وفد کو نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کاروبار میں آسانی کے لیے حکومت کے حالیہ اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ حکومت امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گی، جس پر وفد کی جانب سے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا گیا۔

پاکستانی سفارت خانے میں ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کو امریکی کمپنیوں کے سرمایہ کاری اور بزنس پلان سے بھی آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کی، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا۔ پہلے مرحلے میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت میں ثالثی کی پیشکش بھی کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2y5wDnA

0 comments:

Popular Posts Khyber Times