تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہناتھا کہ ظلِ سبحانی راجکماری اور کرپشن کے ولی عہد سمیت درباریوں کا جہاز بھر کر دوروں پر جایا کرتے تھے۔ وزیراعظم عمران خان دورے سے متعلقہ لوگوں کا مختصر وفد ساتھ لے کر امریکہ جا رہے ہیں۔ یہ ہوتاہے دونوں قیادتوں اور ان کی سوچ کا فرق۔
ظلِ سبحانی راجکماری اور کرپشن کے ولی عہد سمیت درباریوں کا جہاز بھر کردوروں پر جایا کرتے تھے۔وزیراعظم عمران خان دورے سے متعلقہ لوگوں کا مختصر وفدساتھ لے کر امریکہ جا رہے ہیں۔یہ ہوتاہے دونوں قیادتوں اور ان کی سوچ کا فرق ۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 19, 2019
معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے عوام کی امنگوں کا عملی اظہار ہیں۔ عوامی وزیراعظم عوام کا احساس کرتے ہوئے عوامی انداز میں عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے امریکہ روانہ ہو رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان پاکستان کے عوام کی امنگوں کا عملی اظہار ہیں۔عوامی وزیراعظم عوام کا احساس کرتے ہوئے عوامی انداز میں عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے امریکہ روانہ ہو رہے ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 19, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے مزید ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ کمرشل فلائٹ سے حقیقی عوامی وزیراعظم کی روانگی مغلیہ طرزحکمرانی کرنے والوں کے لیے ایک مثال ہے۔ وہ اس اہم دورے میں پاکستان اور اس کے عوام کے مفاد کی نگہبانی کا فرض ادا کرنے جا رہے ہیں۔ماضی کے حکمران بین الاقوامی دوروں میں اپنے ذاتی مالی مفادات کو سامنے رکھتے تھے۔
کمرشل فلائٹ سے حقیقی عوامی وزیراعظم کی روانگی مغلیہ طرزحکمرانی کرنے والوں کے لیے ایک مثال ہے۔وہ اس اہم دورے میں پاکستان اور اس کے عوام کے مفاد کی نگہبانی کا فرض ادا کرنے جا رہے ہیں۔ماضی کے حکمران بین الاقوامی دوروں میں اپنے ذاتی مالی مفادات کو سامنے رکھتے تھے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 19, 2019
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30JGFqF
0 comments: