Monday, July 15, 2019

ہیما جی کچرا صاف کررہی ہیں یا اپنا کچرا کروارہی ہیں؟ بھارتی اداکارہ کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکارہ ہیمامالنی
بالی ووڈ اداکارہ ہیمامالنی کو دہلی کی سڑکوں پر جھاڑو لگانا مہنگا پڑگیا سوشل میڈیا پر اداکارہ کو جھاڑو لگانے کے نام پر ڈراما کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ماضی کی نامور اداکارہ اور سیاستدان ہیمامالنی نے نریندر مودی کی صفائی مہم میں حصہ لیتے ہوئے بھارتی دارالحکومت دہلی میں پارلیمنٹ کے احاطے کے باہر مالیاتی وزیر انوراگ ٹھاکر کے ساتھ جھاڑو لگائی۔

اداکارہ کی دہلی کی سڑکوں پر جھاڑولگاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ امپورٹڈ اوور کوٹ پہنے آنکھوں پر مہنگے چشمے لگائے جھاڑو لگارہی ہیں۔ تاہم ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگ رہاہے جیسے انہیں زبردستی جھاڑو لگانے کے لیے کہا گیا ہو جب کہ ان کے ساتھ موجود مالیاتی وزیر بہت ہی صفائی سے جھاڑو لگارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیووائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے ہیمامالنی کو جھاڑو لگانے کے نام پر ڈراما کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اورلوگ ان کی ویڈیو شیئر کرکے اداکارہ کا خوب مذاق اڑا رہے ہیں۔

یویو فنی سنگھ نامی صارف نے ہیمامالنی کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا سمجھ نہیں آرہا ہیما جی کچرا صاف کررہی ہیں یا اپنا کچرا کروارہی ہیں؟ ایک صارف نے لکھا اتنی اوور ایکٹنگ کرنے کی ضرورت نہیں، اتنا پاگل نہیں بناؤ۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LW2ChY

0 comments:

Popular Posts Khyber Times