Monday, July 15, 2019

بچوں کی غذائی قلت کو ختم کرنے کیلئے فوڈ سپلیمنٹ کا کامیاب تجربہ

غذائی قلت کو ختم کرنے کیلئے خردنامیے بڑھانے والی غذا کا کامیاب تجربہ
غذا کی شدید قلت کے شکار ہونے والے بچوں کو عموماً ایسی غذائیں اور سپلیمنٹ دیئے جاتے ہیں جو توانائی اور تمام غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں۔

اب ایک کامیاب تجربہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر ان بچوں کی معدے اور انتڑیوں میں خاص طرح کے خردنامیوں اور بیکٹیریا کو پروان چڑھایا جائے تو اس کے مسبت اور تیزرفتار فوائد سامنے آسکتے ہیں۔

صحت مند بچوں کے مقابلے میں بھوک سے شکار ہونے والے بچوں کی آنتوں میں بیکٹیریا اور خردنامیوں وغیرہ کی تقسیم بالکل مختلف ہوتی ہے۔ اسی لیے جیفرے اور ان کے ساتھیوں نے ایسی غذا تیار کی ہے جو بچوں کی آنتوں میں اس کمی کو دور کرسکے۔

غذائی سپلیمنٹ کا اہم مقصد یہ ہوتا ہے کہ کسی طرح بھوکے بچوں کو زندہ رکھا جاسکے لیکن وہ پورے قد پر نہیں پہنچ پاتے اور ان کا قدرتی دفاعی نظام شدید کمزور ہوتا ہے جو ایک طویل عرصے تک بچے کا نصیب بن جاتا ہے۔

ماہرین نے اس کے لیے تین فوڈ سپلیمنٹ بنائیں اور 12 سے 18 ماہ کے 63 بچوں کو دن میں دو مرتبہ کھلائی گئیں۔ ایک ماہ بعد سویا، چنا، مونگ پھلی اور کیلے سے بنائی گئی غذا نے بچوں کے معدے میں فائدہ مند بیکٹٰیریا کا توازن ٹھیک کردیا اور اس کے کئی فوائد بھی سامنے آئے۔

 اس مطالعے سے یہ بات واضح طور پر سامنے آئی کہ غذائی قلت کے شکار بچوں کے معدے میں اس طرح کی تبدیلیاں کرکے انہیں نارمل اور صحت مند بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ زندگی بھر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LnoSSq

0 comments:

Popular Posts Khyber Times