Monday, July 1, 2019

صبح سویرے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔۔۔ ڈالر ہوا اچھا خاصہ سستا

ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے کمی واقع ہوئی ہے
ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کی زندگی کو مزید مشکل بنا دیاہے اور شہری پریشانیوں کا شکار ہیں لیکن اب پاکستانیوں کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ڈالر کی قدر میں کمی کی صورت میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 157 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے۔

ڈالر کے حوالے سے تو اچھی خبریں آ رہی ہیں تاہم سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 33 ہزار 996 کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر بعد اس میں مندی کا رجحان پیدا ہوا اور انڈیکس51 پوائنٹس کمی کے ساتھ ہی 33 ہزار 944 آ گیاہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2J5j3H3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times