
ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان اپنے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا، کروڑوں شائقین کے دل ٹوٹ گئے۔
گرین شرٹس اور کیویز 11، 11 پوائنٹس کے ساتھ ایک ہی مقام پر تھیں تاہم رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔
انگلینڈ میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ میں رن ریٹ سسٹم پرکرکٹ پنڈتوں نے کڑی تنقید کی، سابق ویسٹ انڈین کپتان مائیکل ہولڈنگ کہتے ہیں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرایا، سیمی فائنل میں ہونا چاہئے تھا، اگر دو ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہیں تو پہلے آپس میں کھیلے گئے میچ کا نتیجہ دیکھا جائے، نیٹ رن ریٹ سب سے آخری آپشن ہونا چاہئے۔
Michael Holding isn't a fan of Net Run Rate! ?
— Cricket District (@cricketdistrict) July 5, 2019
Who agrees that @TheRealPCB ?? are unlucky to miss out on the semi finals even though they beat @BLACKCAPS ?? in the group stage?
Is there a better way of deciding who qualifies?#CWC2019 pic.twitter.com/s6hvijU4p5
پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی نیٹ رن ریٹ سسٹم سے مطمئن نہیں۔
سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹویٹر پر لکھا کہ نیٹ رن ریٹ سسٹم فضول ہے۔ جنوبی افریقا کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے بھی نیٹ رن ریٹ سے نفرت کا اظہار کیا۔
سابق انگلش کرکٹر این پونٹ نے بھی مائیکل ہولڈنگ کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہوں تو نیٹ رن ریٹ سے پہلے ہیڈ ٹو ہیڈ میچ کو دیکھا جانا چاہئے۔
I hate net run rate #CWC19 #PAKvsBANG
— Graeme Smith (@GraemeSmith49) July 5, 2019
Just when they were playing some their best cricket Pakistan bow out of the World Cup with dignity winning over fans and igniting the net run rate vs any other system debate!!
— Ramiz Raja (@iramizraja) July 6, 2019
Agree Biff... #Pakistan beat #England and #NewZealand ...make your mind up if it is the best in Semi’s... I feel Pakistan could have managed the net run rate better though especially in the game vs #WestIndies ...that game cost them a semi final spot I feel #CWC19
— Paul Adams (@PaulAdams39) July 5, 2019
سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے تجویز دی کہ اگلے ورلڈ کپ میں بولنگ اور بیٹنگ کے بونس پوائنٹس ہونے چاہئیں، اس سے کرکٹ مزید دلچسپ ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور بھارت کے ساتھ جگہ بنانے والی دونوں ٹیموں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو پاکستان نے شکست دی تھی
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GaZAD5
0 comments: