Tuesday, July 2, 2019

کرکٹ ورلڈکپ: انگلینڈ اور نیوزی لینڈ آج مد مقابل

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ آج مد مقابل
کر کٹ ورلڈکپ کا 41 واں میچ آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا، جو جیتا وہ سکندر کے مصداق فاتح ٹیم کو سیمی فائنل کا ٹکٹ مل جائے گا۔

چیسٹر لی سٹریٹ میں آج ورلڈکپ کا ایک اور بڑا مقابلہ سجنے کو ہے، نمبر تین نیوزی لینڈ اور چوتھی پوزیشن پر براجمان میزبان انگلش کھلاڑیوں کے درمیان زور کا جوڑ پڑے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

دونوں ٹیمیں قومی شاہینوں سے ہار چکی ہیں، راؤنڈ کا نواں اور آخری میچ کھیلنے بلکہ جیتنے والی ممکنہ ٹیم نیوزی لینڈ تیرہ جبکہ انگلینڈ بارہ پوائنٹ کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔

نیوزی لینڈ کا پلہ بھاری ہے جس نے نواسی ون ڈے مقابلوں میں تینتالیس فتوحات سمیٹیں، انگلش کھلاڑیوں نے چالیس کامیابیاں حاصل کیں، دو مقابلے برابر جبکہ چار بے نتیجہ رہے۔ ورلڈکپ کے آٹھ میچز میں تین بار انگلینڈ کامیاب رہا، بلیک کیپس کے نام پانچ میچ رہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KWwDi6

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times