Tuesday, July 2, 2019

مولانا فضل الرحمان کا زرداری، نواز کے سامنے شکووں کا امبار

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کو قومی احتساب بیورو کو ختم کرنے کا کہا تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اور آج دونوں جماعتیں نتائج بھگت رہی ہیں، ملک کے موجودہ حالات میں نواز شریف جیسے آدمی کے لیے بھی ملکی معیشت کو ٹھیک کرنا مشکل…

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نیب ڈمی ادارہ ہے جو مشرف کے وقت سے استعمال ہو رہا ہے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو کہا تھا کہ نیب کو ختم کرو لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اور آج دونوں جماعتیں نتائج بھگت رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کا آدمی سٹیٹ بینک میں بٹھا دیا، حکومت نے باہر کا آدمی ایف بی آر میں بٹھا دیا، ملک کے حالات ایسے ہیں کہ نواز شریف جیسے آدمی کے لیے بھی ملک کی معیشت کو ٹھیک کرنا مشکل ہو گا۔

رانا ثنا اللہ کی گرفتاری سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں سے تحریکیں ختم نہیں ہوتیں بلکہ انہیں جلا ملتی ہے، رانا ثنا اللہ کو گرفتار کر کے ڈراما رچایا گیا ہے، جسے علم ہو کہ اسے گرفتار کیا جانا ہے تو کیا وہ اس طرح کرے گا؟الزامات سے کوئی ڈاکو چور نہیں بنتا بلکہ چور ڈاکو عدالت سے ثابت ہوتا ہے۔ 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2J5Dgwg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times