Tuesday, July 2, 2019

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخطوں کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ کے دروازے کھل جائیں گے: حماد اظہر

حماد اظہر
ریونیو کے وزیرمملکت محمد حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کے معاہدے پر دستخطوں کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ کے دروازے کھل جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اگلے مالی سال کے لئے طے کئے گئے ٹیکس اہداف حاصل کرے گی۔تحریک انصاف کی ایمنسٹی سکیم کے بارے میں انہوں نے کہاکہ سکیم پربہت اچھاردعمل آیا ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں نے اس سکیم سے استفادہ کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے ساتھ ایک پروگرام تیار کیا جارہا ہے جس کے تحت طورخم اور چمن کی سرحدوں پر سامان کی نقل وحمل اورآمدورفت کے لئے جدیدراہداری کی سہولت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ گوادرجانے والاوسط ایشیائی راستہ بھی آئندہ چندماہ میں کھولا جارہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Yq2RFC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times