Friday, July 19, 2019

سابق کرکٹر عبدالقادر کے لگائے گئے الزامات کا نتیجہ نہایت خطرناک

 سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر
سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز سے ورلڈکپ میچ میں گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی، بولنگ کوچ مشتاق احمد پاکستانی بیٹسمینوں کی شارٹ گیندوں پر کمزوریوں سے آگاہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق عبدالقادر نے کہا کہ پاکستانی سابق کرکٹرز کا بطور کوچ غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ وابستہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، ملک کی محبت کا دم بھرنے والے یہ کھلاڑی جب دوسروں کیلئے کام کرتے ہیں تو ان کی ساری فکرمندی پیشہ ورانہ بقا کیلئے ہوتی ہے، اپنی افادیت ثابت کرنے کیلئے ایسے کام بھی کرتے ہیں جو ملکی مفاد میں نہیں جاتا،مثال کے طور پر ویسٹ انڈیز کو ورلڈکپ کی کمزور ترین ٹیموں میں شمار کیا جارہا تھا۔

بعد ازاں کیریبیئنز کی کارکردگی سے یہ ثابت بھی ہوگیا لیکن اپنے پہلے ہی میچ میں بھاری مارجن سے شکست کا پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوا، اس ناکامی میں ویسٹ انڈیز کے بولنگ کوچ مشتاق احمد کا کردار اہم تھا، سابق لیگ اسپنر پاکستانی بیٹسمینوں کی شارٹ گیندوں پر کمزوریوں سے آگاہ تھے، کیریبیئن بولرز کا یہی حربہ انتہائی کارگر ثابت ہوا، بیٹنگ بُری طرح فلاپ ہونے کے بعد اسی میچ میں شکست کی وجہ سے پاکستان کیلئے رن ریٹ جیسا مسئلہ پیدا ہوا، یوں کہنا چاہیے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی، ہمیشہ ہی ایسے مواقع پر غفلت کا مظاہرہ کرنے والا پاکستان کا کوچنگ سٹاف اس بار بھی سویا رہا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے تجویز پیش کی کہ غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ کام کرنے والوں کی اتنی حوصلہ شکنی تو کی جائے کہ ان کو کم از کم پاکستان میں کسی عہدے پر کام کرنے کی اجازت نہ ملے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LZzVkh

0 comments:

Popular Posts Khyber Times