امریکی تحقیق کاروں نے اُس وقت کو درست تعین کیا ورزش اوقات میں ورزش کرنے سے وزن میں تیزی سے کمی آتی ہے نا کہ دیگر اوقات میں کرنے سے۔
اس تحقیق کے لیے 400 کے لگ بھگ زیادہ وزن شکارہونے والے افراد نے حصہ لیا، ایک گروپ کو کسی بھی وقت ورزش کرنے کی اجازت دی گئی تھی جب کہ دوسرے گروپس کو صبح ، دوپہر یا شام میں سے کسی بھی ایک وقت کو منتخب کرنا تھا۔
جو گروپ دن میں کسی بھی وقت ورزش کرتے تھے ان کے وزن میں کمی توقع کے مطابق نہیں ہوسکی اور نہ ایسے لوگ ورزش سے فوائد اُٹھا سکے جیسے چستی، ذہنی ارتکاز اور جسمانی توانائی ۔
دوسری جانب وہ گروپ جس نے اپنی ورزش کے لیے دن بھر میں سے کسی بھی ایک وقت کا انتخاب کرلیا اور پھر روزانہ اسی وقت ورزش کرتے رہے ان لوگوں کے وزن میں واضح کمی دیکھی گئی۔
تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج کی بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر نتائج کے لیے صبح، دوپہر یا شام میں سے اپنی آسانی کے تحت کوئی ایک وقت منتخب کرلیں اور اسی وقت ورزش کرنے کو معمول بنائیں اور اس سے آپ کے وزن ہمیشہ تندرست رہے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Xxi5Y6
0 comments: