
اونچے درجے کے سیلابی ریلے کے باعث راجن پور میں کچے کے علاقے کی درجنوں بستیاں زیر آب آگئیں، جب کہ سیکڑوں ایکڑ کپاس کی تیار فصل کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دوسری جانب نارووال میں حالیہ بارشوں کے بعد نالہ ڈیک میں درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں گیارہ ہزار کیوسک پانی کا ریلہ اس مقام پر سے گزر رہا ہے۔
پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافے کے باعث علاقے کا زمینی رابطہ دیگر جہگوں سے منقطع ہوگیا۔ نالہ ڈیک کا پانی دیہاتوں میں داخل ہونے سے مقامی آبادی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ مقامی کاشت کاروں کے مطابق کسانوں کی ہزاروں ایکڑ پر مشتمل دھان کی کھڑی فصل شدید متاثر ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ متاثرہ علاقوں میں انتظامہ کی جانب سے پہلے ہی فلڈ وارننگ جاری کی جا چکی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MmjG1R
0 comments: