Wednesday, July 24, 2019

84 سالہ خاتون کی پھرتیوں

 84 سالہ برطانوی خاتون
دنیا کو اپنی فٹنس سے حیران کرنے والی 84 سالہ خاتون نے اپنی پھرتیوں سے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

 برطانوی خاتون کی عمر چوراسی برس ضرور ہے مگر اُن کی چابک دستی دیکھ کر نوجوان بھی دنگ رہ جاتے ہیں کیونکہ وہ اپنی فٹنس کی وجہ سے درختوں پر چڑھنے اور جھولا جھولنے کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

 برطانوی خاتون کا نام ایلن نوبل بندر پڑ گیا کیونکہ وہ درختوں پر چلنے والی دنیا کی عمر رسیدہ خاتون ہیں۔چار سو میٹر تک درختوں پر جھولتے ہوئی ایلن کے ساتھ اکثر اُن کے تین پوتے بھی موجود ہوتے ہیں۔ ایلن گزشتہ دو برسوں سے لندن میرا تھن میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

ایلن نے نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ جب آپ خود کو بوڑھا سمجھنا شروع کردیتے ہیں تب ہی بڑھاپا آتا ہے، میں نے زپنگ کو بطور چیلنج تسلیم کیا کیونکہ مجھے یقین ہے کہ نوجوانوں کی طرح میں بھی ہر کام کرسکتی ہوں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2y5Cj0P

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times