Monday, June 10, 2019

ورلڈکپ: امام الحق اپنی پرفارمنس سے متعلق کھل کر بول پڑے

پاکستانی کرکٹر امام الحق
پاکستانی کرکٹر امام الحق نے بتایا ہے کہ لوگوں کی باتیں مجھے اور بھی زیادہ محنت کرنے کا حوصلہ دیتی ہیں اور خود پر ہونے والی تنقید نے ذہنی طور پر مزید مضبوط بنا دیا ہے۔

پاکستانی کرکٹر امام الحق نے کہا کہ تنقید ایک کھلاڑی کے ساتھ ساری زندگی چلتی ہے لیکن ان کا فوکس بس کرکٹ ہے، فطری طور پر کبھی کبھار دکھ بھی ہوتا ہے لیکن یہی تنقید ذہنی طور پر پختہ کرتی ہے، اچھی کارکردگی کے لیے ہر بار پہلے سے زیادہ محنت کرتا ہوں۔

ٹاؤنٹن میں پاکستان ٹیم کے پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امام الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ میں وہی ٹیم کامیاب ہوگی جس کے اوپنرز اچھا پرفارم کریں گے۔

دس ٹیسٹ اور 30 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے امام الحق نے کہا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ابتدائی 10 اوورز میں کوئی وکٹ نہ گنوائیں اور پاکستان ٹیم کو بڑے اسکور کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کریں۔ ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ کینگروز سے دو طرفہ سیریز کی شکست ذہن میں نہیں، کھلاڑی اس کو بھلا کر آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اتریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ZmvhQX

0 comments:

Popular Posts Khyber Times