Friday, June 14, 2019

یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی کمزور ٹیم ہے: بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ ویرات کوہلی کی ویڈیوز دیکھ کر اپنے کھیل کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں، ویرات کوہلی بڑے بیٹسمین ہیں، ان کے کھیل میں وقت اور تجربے کے ساتھ نکھار آیا ۔ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کو بھلایا نہیں جا سکتا،…

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی کی ویڈیوز دیکھ کر اپنے کھیل کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہوں، میں بھی کوشش کر رہا ہوں کہ پاکستان کی جانب سے میچ فنش کرنے کی عادت ڈالوں، امید ہے جلد ویرات کوہلی کی طرح میچ جتوانے کی صلاحیت بھی آ جائے گی۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے بھارت کو ہرانے کے لئے الگ پلاننگ کی ہوئی ہے، ہم فوکس ہیں کہ بھارت کو ہرائیں گے اور یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ پاکستان ٹورنامنٹ کی کمزور ٹیم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں جو گزر گیا اس کے بارے میں نہیں سوچ رہے بلکہ جو آگے آ رہا ہے اس میچ پر توجہ ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2KRTH0z

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times