Friday, June 14, 2019

ایران اور امریکہ کے درمیان برف پگھلتی نظر آرہی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں، ایران جب چاہے بات کریں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران اور امریکہ میں حالیہ شدید کشیدگی کے تناظر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ مکالمت پر تیار ہیں۔

صدر ٹرمپ نے جمعے کے روز امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران جب بھی آمادگی ظاہر کرے، وہ تہران کے ساتھ مذاکرات کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ایران کے ساتھ بات چیت کے آغاز کی کوئی جلدی بھی نہیں ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بات اس واقعے کے صرف ایک روز بعد کہی جب جمعرات کے دن خلیج عمان کے علاقے میں دو تیل بردار بحری جہازوں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ٹرمپ نے ان حملوں کا الزام ایران پر لگایا تھا جس کی تہران کی جانب سے تردیدکی گئی تھی ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WGMLpj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times