Friday, June 14, 2019

سابق صدر زرداری کی ہمشیرہ فریال کی آج احتساب عدالت میں لگے گی پیشی

پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن اور پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں فریال تالپور کو آج پیش کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق فریال تالپور کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

نیب حکام فریال تالپور کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے۔

مزید پڑھئے:نیب نے فریال تالپور کو گرفتار کر لیا

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا، ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WHggw2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times