Tuesday, June 18, 2019

آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کی حمایت پر بلاول بھٹو کا ایم کیو ایم سے اظہارِ تشکر

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کی طرف سے فلور آف دی ہاؤس پر سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے مطالبے پر ایم کیو ایم پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹ میں موجود ان تمام سیاسی پارٹیوں کی شکرگزار ہے جس نے آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی مضبوطی کے لئے تمام جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کو بااختیار بنایا اب ضرورت اس بات کی ہے کہ پارلیمنٹ کے اختیارات کا تحفظ کیا جائے۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ منتخب اراکین قومی اسمبلی کی اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2XqxSvC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times