عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ ملک میں سول مارشل لا نافذ کردیا گیا ہے جب کہ آصف زرداری کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے۔
ذرائع کے مطابق اسفند یار ولی خان نے کہا کہ ملک میں سول مارشل لاء ہے اور اپنے چہیتے کھلاڑی کے اقتدار کو دوام بخشنے کی خاطر وہ کچھ کیا گیا جس پر آج پاکستان کی دنیا کے سامنے جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔
سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گرفتاری سے انتقام کی بو آ رہی ہے، اداروں کے کردار پر آج ملک کا بچہ بچہ انگلیاں اٹھا رہا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Iz2mCe
0 comments: