Wednesday, June 12, 2019

پیراگون اسیکنڈل کیس: خواجہ برادران کی آج احتساب عدالت میں پیشی

پیراگون اسیکنڈل کیس: خواجہ برادران کی آج احتساب عدالت میں پیشی
احتساب عدالت میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون اسیکنڈل کیس کی سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے معزز جج جوادالحسن خواجہ برادران کے خلاف پیراگون اسکینڈل کیس کی سماعت کریں گے۔

نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ 30 مئی کو احتساب عدالت نے نیب کو خواجہ سعد اور سلمان رفیق کے خلاف جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 جون تک توسیع کی تھی۔

واضح رہے 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/31tLpSn

0 comments:

Popular Posts Khyber Times