کرغزستان کے صدر سوروبنے جیین بیکو نے وزیراعظم کو دو روزہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم اجلاس کی دونشستوںسے خطاب کریں گے۔ رہنما مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے معاہدوں پر دستخط کرنے کے علاوہ کئی فیصلوں کی منظوری دیں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم کانفرنس میں شرکت کرنے والے دیگر رہنمائوں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان اور مبصر ملکوں کے علاوہ اہم بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔پاکستان 2017ء میں شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے کے بعد سے امور خارجہ، دفاع، قومی سلامتی ، معیشت اور تجارت ، تعلیم ، نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے، سیاحت اور ذرائع ابلاغ سمیت تنظیم کے مختلف شعبوں میں بھرپور شرکت کررہا ہے۔
اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ مہینے بشکیک میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی تھی اور فورم نے ان دستاویزات اور فیصلوں پر غور کرکے ان کو حتمی شکل دی جن پر سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس میں دستخط کئے جائیں گے۔سربراہان مملکت کونسل شنگھائی تعاون تنظیم کا اعلیٰ ترین فورم ہے جو ادارے کے لائحہ عمل ، مستقبل کے منصوبوں اور ترجیحات پر غور کرکے ان کا تعین کرتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/31oM0Vz
0 comments: