
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں ظہیر عباس نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم سے بڑی توقعات وابستہ ہیں، گذشتہ چند میچز میں کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ گرین شرٹس بازی پلٹ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، میرے خیال میں پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنا چاہیے، بھارت، انگلینڈ،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بھی مضبوط امیدواروں میں شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ کپتان اور مینجمنٹ دباؤمیں ہیں، اس کی وجہ بھی وہ خود ہی بنے ہیں، ورلڈ کپ بہت قریب ہونے کے باوجود سینئرز کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آرام دینا ایک بڑی غلطی تھی۔
ظہیر عباس نے کہا ویرات کوہلی ہمارے لیے اہم نہیں بلکہ ہماری نظروں میں بابر اعظم کی اہمیت ہے، نوجوان بیٹسمین پاکستان کیلیے پرفارم کرتے رہیں تو ڈان بریڈمین سے بھی بڑے ہیں۔
ظہیر عباس نے ایشین بریڈ مین قرار دیے جانے کے راز سے پردہ اٹھا دیا، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ مجھے یہ خطاب کیریئر کے اختتام پر نہیں ملا بلکہ پہلے ہی میچ کے بعد ایشین بریڈ مین قرار دیا جانے لگا تھا،1971 کے دورئہ انگلینڈ میں سنچری بنائی تو ایک اخبار نے اپنی شہ سرخی میں مجھے نام کے بجائے ایشین بریڈ مین لکھا جو بعد میں میری پہچان بن گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2wx1rg4
0 comments: