Tuesday, June 4, 2019

افغان صدر اشرف غنی کا 27 جون کو دورہ پاکستان کا اعلان

افغان صدر اشرف غنی
افغان صدر اشرف غنی نے 27 جون کو دورہ پاکستان کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات مثبت رہی، 27 جون کو وزیراعظم سے اسلام آباد میں دوبارہ ملاقات ہوگی ،افغان صدر کا کہنا ہے کہ توقع ہے دورہ پاکستان سے پاک افغان تعلقات میں بہتری آئیگی, امید ہے دورے سے پاک افغان تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات مکہ مکرمہ میں او آئی سی اجلاس کے دوران ہوئی تھی جس میں افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششوں پر اتفاق رائے کیا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Xo5TcU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times