
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ورلڈکپ میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے گیند کو کیپر یا باﺅلرز کی جانب دوبارہ تھرو کرتے وقت غیر ضروری طور پر زیادہ باؤنس دیا جارہا تھا جس پر امپائرز نے دونوں ٹیموں کو باری باری وارن کیا۔
پہلے پاکستان کی بیٹنگ کے دوران انگلینڈ کے کپتان کو وارن کیا گیا اور بعد میں پاکستانی ٹیم کو بھی وارننگ دی گئی جبکہ ایک موقع پر محمد حفیظ گیند کو لے کر امپائرز کے پاس پہنچ گئے اور ان کو مطمئن کیا۔ محمد حفیظ نے بتایا کہ ایک دو مرتبہ ایسا ہوا کہ گیند دو، تین باؤنس میں واپس تھرو ہوئی جس کے بعد ایک موقع پر امپائر نے کہہ دیا تھا کہ اگر دوبارہ ایسا ہوا تو پینالٹی لگادی جائے گی۔
انگلش کپتان این مورگن کا بھی کہنا تھا کہ دونوں اننگز میں امپائرز نے کھلاڑیوں کو غیر ضروری طور پر گراؤنڈ پر باؤنس کرنے سے خبردار کیا۔ دوسری جانب یہ بھی دیکھا گیا کہ جوز بٹلر نے اپنی وکٹ کے بعد گیند کی کنڈیشن جانچنے کی کوشش کی لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2wH4Clf
0 comments: