
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز چاند کا نظر آنا ممکن ہی نہیں تھا، مذہبی تہوار کی بنیاد بھی جھوٹ پر رکھ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے خیبرپختونخوا میں عیدمنانے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت کا فیصلہ مناسب نہیں،خیبرپختونخواحکومت کے فیصلے سے جگ ہنسائی ہوئی،ایسالگاجیسے جھوٹ کوسرکاری سرپرستی حاصل ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کبھی مسلک اورمقامی لڑائیوں میں نہیں پڑتی،جوجہاں چاہے عیدکرے مگرجھوٹ کی بنیادپرنہیں،فوادچودھری نے کہا کہ جہالت کاعلاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا،چاندکامسئلہ بھی حل ہوجائےگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Mo8p1E
0 comments: