
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید محسن علی کی میت علی الصبح جڑانوالا میں آبائی گاؤں پہنچائی گئی توپوراگاوں آخری دیدار کرنے اُمڈ آیا۔
شہید محسن علی کی نماز جنازہ گاؤں کی فٹبال گراؤنڈ میں ادا کی گئی، شہید محسن علی کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے لیفٹنٹ کرنل مبشر ، دوسرے افسران ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
جس کے بعد شہید محسن علی کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا، اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی میت کو سلامی پیش کی جبکہ آرمی چیف کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔
گھر سے قبرستان تک سڑک کے دونوں طرف موجود شہری شہید کی میت پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہید محسن علی کے والد منظور احمد نے کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کی وطن کے لئے دی گئی قربانی اور شہادت پر فخر ہے ۔ وطن کی حرمت و بقا کے لئے ہمارے خون کا آخری قطرہ بھی حاضر ہے۔
سپاہی محسن علی کی والدہ بھی کہتی ہیں کہ بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔
یاد رہے پاک افغان سرحد پر واقع شمالی وزیرستان کے علاقے غلام علی میں دہشت گردوں کی طرف سے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تین ایف سی اہلکار شہید ہو گئے تھے، جن میں جڑانوالا کے گاؤں پٹھان والا کے رہائشی سپاہی محسن علی بھی شامل تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IFsZFV
0 comments: