Sunday, December 8, 2019

میچ شروع ہونے سے قبل ہی سری لنکا کو مشکلات کا سامنا، پاکستانیوں کیلئے خوشٓخبری آگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیاہے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیاہے تاہم سری لنکا کا ایک اہم ترین کھلاڑی میچ سے قبل ہی بیمار ہو کر سیریز سے باہر ہو گیاہے۔

سری لنکا کی ٹیم کے فاسٹ باولر سورنگا لکمل دورہ پاکستان سے آوٹ ہو گئے ہیں وہ ڈینگی کے باعث پاکستان دورہ پر نہیں آ سکیں گے، سورنگا کے متبادل کھلاڑی اعلان سری لنکن کرکٹ بورڈ جلد ہی کر دے گا۔ سری لنکن میڈیا کا کہناہے کہ سورنگا لکمل کی جگہ اسیتھا فریننڈو کو سکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ سورنگا لکمل وہ واحد کھلاڑی تھے جو کہ 2009 میں پاکستان کا دورہ کرنے والے سکواڈ میں شامل تھے۔

دوسری جانب پاکستان نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیاہے جس میں اظہر علی کپتان ہوں گے جبکہ فواد عالم کو دس سال کے بعد سکواڈ میں شامل کر لیا گیاہے۔ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز ہورہی ہے ،سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز اہمیت کی حامل ہے ،ہماری توجہ سری لنکن سیریز پر ہے ،کوشش ہے کسی طرح وننگ ٹریک پر واپس آئیں۔

مصباح الحق کاکہنا ہے کہ مجھ سے متعلق ون مین شو کی باتیں غلط ہیں ،عام تاثر یہ ہے کہ میں اکیلے فیصلے کرتا ہوں ایسا بالکل نہیں ،میٹنگ میں بہت سی چیزیں دیکھی ہیں 6 سلیکٹر ہیں جوکھلاڑیوں کو نزدیک سے دیکھ رہے ہیں۔

چیف سلیکٹر نے کہاکہ ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کیں،ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ،فوادعالم کو افتخار احمد کی جگہ ٹیم میں شامل کیاگیا ہے، فوادعالم پچھلے 6 سال سے مسلسل کارکردگی دکھا رہا ہے، عثمان شنواری باولنگ میں محنت کر رہے ہیں موسیٰ خان ٹیم میں شامل نہیں لیکن ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری باولنگ ہمارا مسئلہ ہے ،2 سینئر کھلاڑی ٹیسٹ فارمیٹ چھوڑ گئے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Yr2NWI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times