جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے نے دو روزہ دورے کے دوران ایرانی صدر سے ملاقات کی اور خطے میں کشیدگی ختم کرانے کی پیش کش کی۔
ٹوکیو حکومت کے اعلان کے مطابق آبے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملے اور آج سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ جاپانی وزیراعظم نے ٹوکیو سے روانہ ہوتے وقت کہا کہ دونوں ممالک کے روایتی دوستانہ تعلقات کے تناظر میں وہ خطے میں پانی جانے والی کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔
آبے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی تھی گزشتہ اکتالیس برسوں میں کسی جاپانی وزیراعظم کا یہ پہلا ایرانی دورہ ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2F8M7uL
0 comments: