
ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد چینی بھی مہنگی ہو گئی ہے۔ چینی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ چینی پر سیلز ٹیکس کی شرح 8 سے 17 فیصد ہو گئی ہے۔
اس کے علاو ہ سیمنٹ کی بوری بھی 25 روپے مہنگی ہوگئی ہے اس کی قیمت میں اضافہ ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کے باعث ہوا ہے۔
دوسری جانب حکومت نے گیس کے نرخوں میں بھی اضافہ کر دیاہے جس کے باعث شہری پریشان دکھائی دیتے ہیں تاہم اس کے علاوہ سی این جی کی قیمت میں بھی فی کلو 4 روپے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد 90روپے پر پنجاب بھر میں فروخت ہو رہی ہے۔
سندھ اور بلوچستان میں سی این جی کی قیمت میں 20 روپے تک فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 124 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32116AN
0 comments: