
تفصیلات کے مطابق کریم نامی سوشل میڈیا صارف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیشے سے بچوں کا سپشلسٹ ہے، جسے فیس بک پر مرتضی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر رانگامتی کے ضلع میں ٹرانسفر کر دیا گیاہے۔ ان کا کہناتھا کہ مجھے رانگا متی میڈیکل کالج میں تعینات کیا گیا ہے جہاں کینسر کے علاج کی سہولتیں ہی میسر نہیں ہیں ، یہ غیر قدرتی عمل ہے ۔
ڈپٹی سیکریٹری برائے وزارت صحت محسن الدین کی جانب سے تبادلے کے احکامات پر دستخط کیے گئے ہیں، ان کا کہناہے کہ یہ ایک انتظامی فیصلہ ہے۔ بنگلہ دیشی کپتان کے خلاف سوشل میڈیا پر بحث اس وقت شروع ہوئی جب انہوں نے اپنے حلقے میں ایک سرکاری ہسپتال کا دورہ کیا اور متعدد ڈاکٹروں کے غیر حاضر ہونے پر وہ غصے میں آ گئے۔
مشرف مرتضیٰ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ ٹیلیفون پر ایک سینئر ڈاکٹر کی کلاس لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ، کریم کا کہناہے کہ وہ ان چھ میں سے ایک ڈاکٹر ہے جنہیں وزارت صحت کی جانب سے فیس بک پر مرتضی کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد نوٹس بھیجا گیا تھا لیکن دو مہینے بعد اسے دور دراز علاقے رانگامتی میں بھیج دیا گیا۔ کریم کے اچانک تبادلے نے مقامی میڈیا میں توجہ حاصل کر لی ہے۔
بنگالی روزنامہ’ منابجا من ‘ کا کہناہے کہ کریم کا تبادلہ فیس بک پر مشرف مرتضیٰ کے خلاف کیے جانے والے اظہار خیال کا نتیجہ ہے تاہم بنگلہ دیشی کپتان اس وقت انگلینڈ میں ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ji2xSG
0 comments: