Sunday, June 30, 2019

کہانی میں آ گیا ٹوئسٹ، اب کیا کرنا ہو گا قومی ٹیم کو جانئے

نیوزی لینڈ بھاری مارجن سے انگلینڈ سے ہار جاتا ہے تو پاکستان بہتر رن ریٹ کی بنا پر سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔
ورلڈکپ کے 38 ویں میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کی راہ میں ایک بڑا چیلنج کھڑا کردیا ہے۔اگر مذکورہ میچ میں انڈیا جیت جاتا تو پاکستان صرف اپنے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ سکتا تھا۔

اگر پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی چاہیے تو اسے نہ صرف بنگلہ دیش سے میچ جیتنا پڑے گا بلکہ ایک بار پھر انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کی امید رکھنا ہوگی۔
پاکستان کے اس وقت 9 پوائنٹس ہیں اور بنگلہ دیش سے فتح کی صورت میں اس کے 11 پوائنٹس ہوجائیں گے جبکہ انگلینڈ کو اگر نیوزی لینڈ سے شکست ہوتی ہے تو برطانوی ٹیم 10 پوائنٹس کے باوجود فائنل فور سے باہر ہوجائے گی۔
اگر انگلینڈ کو اپنے اگلے میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست نہ ہوئی اور پاکستان بنگلہ دیش سے جیت گیا تو پھر بات رن ریٹ پر آجائے گی ، اگر تو پاکستان بنگلہ دیش کو انتہائی بڑے مارجن کے ساتھ شکست دے کر اپنا رن ریٹ بہتر کرلیتا ہے اور نیوزی لینڈ بھاری مارجن سے انگلینڈ سے ہار جاتا ہے تو پاکستان بہتر رن ریٹ کی بنا پر سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔
کیونکہ نیوزی لینڈ کے اس وقت 11 پوائنٹس ہیں اور پاکستان کے بنگلہ دیش سے فتح کے بعد 11 پوائنٹس ہوجائیں گے ، اس لیے جس ٹیم کا رن ریٹ اچھا ہوگا وہی فائنل فور میں جگہ بنائے گی۔
یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ جتنے بھی راستے نکلیں اور جو بھی حساب لگالیا جائے پاکستان کو بنگلہ دیش کو ہرصورت اچھے مارجن کے ساتھ ہرانا ہی ہوگا ۔
اگر خدانخواستہ پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تو نہ صرف پاکستان ٹیم ورلڈکپ سے باہر ہوجائے گی بلکہ پورے ٹورنامنٹ کا نقشہ ہی مکمل طور پر بدل جائے گا اور صرف آسٹریلیا کے سوا باقی تمام ٹیموں کیلئے سیمی فائنل تک رسائی پر سوالیہ نشان لگ جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/324oj5h

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times