
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان اسی وقت ہے جب انگلینڈ کو ایک میچ میں شکست ہو تاہم ابھی انگلش ٹیم کا ایک میچ باقی ہے اور اگر وہ جیت جاتی ہے تو وہ سیدھی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی تاہم گزشتہ روز کے میچ کے بارے میں سکندر بخت نے بھی یہ کہا تھا کہ بھارت جان بوجھ کر یہ میچ ہار جائے گا تاہم یہ ان کی پیشگوئی یا اپنا نقطہ نظر تھا۔
اس معاملے پر سینئر باولر وقار یونس نے اپنے خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ آپ نہیں ہیں ، جو آپ زندگی میں کرتے ہیں وہ آپ کو ظاہر کرتا ہے کہ آپ کیا ہیں، پاکستان میں سیمی فائنل میں جاتا ہے یا نہیں میں اس سے پریشان نہیں بلکہ اس سے ہوں کہ کچھ چیمپئنز کی سپورٹس مین شپ کا امتحان ہوا اور وہ اس میں بری طرح ناکام رہے ۔“
It's not who you are.. What you do in life defines who you are.. Me not bothered if Pakistan gets to the semis or not but one thing is for sure.. Sportsmanship of few Champions got tested and they failed badly #INDvsEND #CWC2019
— Waqar Younis (@waqyounis99) June 30, 2019
وقار یونس نے اپنے پیغام کے آخر میں انگلینڈ بمقابلہ بھارت کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کا ابھی بنگلہ دیش کے خلاف ایک میچ باقی ہے جس میں کامیابی ضروری ہے تاہم اگر انگلینڈ اپنا اگلا میچ بھی جیت جاتاہے توہ سیدھا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا اور پاکستان کے اگلے مرحلے میں جانے کے امکانات ختم ہو جائیں گے ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZWkaOT
0 comments: