Wednesday, June 12, 2019

رمضان شوگر ملز کیس: شہباز شریف عدالت میں پیش، آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو پیش کرنے کی ہدایت

شہباز شریف آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے
لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا اور رمضان شوگر مل ریفرنس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کو 26 جون کو حمزہ شہباز شریف کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

احتساب عدالت میں آشیانہ ریفرنس اور رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے۔

جج نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کو آج کیوں پیش نہیں کیا گیا، جس پر نیب کے وکیل نے بتایا کہ رمضان شوگر مل کیس میں حمزہ شہباز جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔

جس پر عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2wTPzoo

0 comments:

Popular Posts Khyber Times