Friday, June 7, 2019

پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے: وزیردفاع

وزیر دفاع پرویز خٹک
وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور مسلح افواج وطن عزیز کے تحفظ اور سلامتی کے لئے کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں مختلف وفود سے ملاقات میں کہا کہ سابق فاٹا کے لوگوں کو خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد ان کے حقوق ملے ہیں اور اب ان علاقوں کے لوگ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں زیادہ موثر اور فعال کردار ادا کرسکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت ملکی معیشت کو مستحکم بنانے اور پاکستان کو درپیش چیلنجوں سے چھٹکارہ دلانے کے لئے مشکل فیصلے کررہی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا جس میں تحریک انصاف کی حکومت آئندہ مالی سال کے لئے اپنا پہلا بجٹ پیش کرے گی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MK5QYa

0 comments:

Popular Posts Khyber Times