Friday, June 7, 2019

ورلڈکپ:قومی ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ 4 میں جگہ بنا لی

پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کی ٹیم تیسرے نمبر پر، آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر ہے۔
ورلڈ کپ میں گزشتہ روز بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کا میچ نہ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

قومی ٹیم ایک پوائنٹ ملنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ 4 میں شامل ہوگئی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کی ٹیم تیسرے نمبر پر، آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر ہے۔

پاکستان، سری لنکا اور جنوبی افریقہ وہ واحد ٹیمیں ہیں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں اب تک 3 میچز کھیلے ہیں۔

اسی طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2 میں سے ایک میچ جیتنے کے بعد پانچویں پوزیشن پر ہے جب کہ انگلینڈ چھٹے اور بھارت ساتویں نمبر پر ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر بنگلا دیش آٹھویں، جنوبی افریقہ نویں اور افغانستان کا دسواں نمبر ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/31iI4pe

0 comments:

Popular Posts Khyber Times