تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی ستر برس کی خرابیوں کو ٹھیک کر رہی ہے۔ مشکل وقت عارضی ہے، جو جلد ختم ہو جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے ہرممکن اقدام اٹھا رہی ہے، نوماہ کےدوران ملک کی سمت درست کرنے کے لئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا ہے، ایک لمحہ ضائع کیے بغیر آگے بڑھ رہے ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا ماضی کی حکومتوں کی طرح بلند و بانگ دعوے نہیں کیے، عوام کی خدمت کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں، مایوس عناصر کی منفی سیاست 22 کروڑ عوام پہچان چکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا لوٹ مار کی سیاست کا دور گزر چکا ہے۔ اب شفاف قیادت اور شفاف حکومت ہے، انشاء اللہ عوام کی امیدیں پوری کریں گے۔
یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مارا وژن غریب اور امیر میں فرق کوختم کرنا ہے، عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے مثبت حکمت عملی سے کام کیا جا رہا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی تقدیر بدلنے کا ایجنڈا لے کر آئی ہے، عوام کی تقدیر بدل کر نئے پاکستان کے خواب کو تعبیر دیں گے مماضی میں صرف اشرافیہ کو نواز نے کے لیے پالیسیاں بنائی گئیں، سابق ادوار میں مخصوص طبقہ امیر ہوتا گیا اور عام آدمی غریب، نئے پاکستان میں ظالمانہ نظام کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Vw3eky
0 comments: