
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پرردِعمل دیتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب جو وزیراعظم سلیکٹڈ ہو اُسے صرف اپوزیشن نہیں عوام بھی وزیراعظم نہیں مانتے، جس وزیراعظم کی کابینہ اپنی نہ ہو اُس کو وزیراعظم کیسے مان لیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کو اگر ترلے، منتیں، واسطے اوردھمکیاں دے کر منانا پڑے تو مزہ تو نہ آیا نا،جس وزیراعظم نے آتے ہی نو ماہ میں عوام کے منہ سے روٹی چھین لی اسے وزیراعظم کیسے مانیں، جس وزیراعظم نے عوام کے ساتھ جھوٹ بولا ہو اسے کیسے وزیراعظم مانیں۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) نے اپنے بیان میں وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس وزیراعظم نے ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھوادیا ہو اُس کو کیسے وزیرعظم مان لیں،جس نے صرف نو ماہ میں ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی تین گنا کردی ہو اُس نااہل کو وزیراعظم کیسے مان لیں،جو وزیراعظم جھوٹا ، نااہل اور نالائق ہو اُس کو کیسے وزیرعظم مان لیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جس وزیراعظم نے ملک کو بھکاری، اور نوجوانوں سے نوکری اور غریبوں سے گھر چھین لیے ہوں اُس کو کیسے وزیراعظم مان لیں، مگر اب سلیکٹڈ،نااہل اورنالائق وزیراعظم کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔
اپنے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری صاحب آپ آج کل جو سائنس کے انکشافات کررہے ہیں وہی کریں،قوم کافی مستفید ہورہی ہے،اللہ نے آپ کو وزارت سے ہٹا کر کچھ دن جھوٹ نہ بولنے کا موقع دیا ہے، آپ آرام کریں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Q3IN8E
0 comments: