
پاکستان کو اقوام متحدہ کی معاشی اور سماجی کونسل کا دوبارہ رکن منتخب کرلیاگیا ہے پاکستان نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔
عالمی ادارے میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اے پی پی سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے خفیہ رائے شماری میں 54 رکنی کونسل میں 48 وو ٹ حاصل کئے اور چار سالہ مدت کےلئے منشیات کے بارے میں 18 رکنی کمیشن میں اپنی نشست برقرار رکھی جو یکم جنوری 2020 سے شروع ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان 2008 سے کمیشن کےلئے اپنی خدمات فراہم کررہا ہے اور اس نے منشیات پر قابو پانے سے متعلق عالمی معاہدوں پر عملدرآمد کی نگرانی میں اقوام متحدہ کی مدد کی ہے۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کا دوبارہ انتخاب عالمی ادارے کے کام میں پاکستان کے تعاون کااعتراف ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2vKxfxs
0 comments: